بیلجیئم کا بڑا اقدام، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا

92

برسلز:بیلجیئم کا بڑا اقدام، فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ عرب میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے بیلجیئم کی وزیر برائے ترقیاتی تعاون کیرولین جینز کاکہنا ہےکہ بیلجیئم فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔

الجزیرہ  ٹی وی  سے بات کرتے ہوئے بیلجیئن وزیر نے کہا ہماری حکومت فلسطین کو ریاست تسلیم کرنےپرغور کر رہی ہے، فلسطین میں پائیدار اور طویل مدتی امن حاصل کرنا ضروری ہے، غزہ میں جانے والی انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔

بیلجیئن وزیر کا کہنا ہے کہ بیلجئم فلسطین کے لیے 20 لاکھ یورو کی اضافی امداد دے رہا ہے۔اس سے قبل بیلجیئم کی نائب وزیراعظم نے اپنی حکومت پر زور دیا تھا کہ غزہ میں وحشیانہ کارروائیوں پر اسرائیل کے خلاف اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں

تبصرے بند ہیں.