لاہور:پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کردی گئی ہے۔ نگران صوبائی حکومت پنجاب نے گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقررکر دی ہے۔
نگران وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کاکہنا ہے کہ گندم کی اجراء پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔ گندم کی ریلیز پرائس 4ہزار 700روپے من ہوگی۔
نگراں پنجاب حکومت نے ہر قسم کے کوٹہ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے۔اس کے علاوہ گنے کی بھی امدادی قیمت 400 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔
کرشنگ سیزن کا آغاز 20 نومبر سے ہوگا۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبرمیں سندھ کابینہ نے گندم کی سپورٹ پرائس 4000 روپے فی من مقرر کرنے کی منظوری دی تھی ۔
تبصرے بند ہیں.