پونے: بھارت میں جاری انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج انگلینڈ اور نیدرلینڈز کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ کا 40 واں میچ اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن (MCA) اسٹیڈیم، پونے میں کھیلا جائے گا۔
Semi-final dreams are on the line for Netherlands, while England look to secure a Champions Trophy spot 🏏#CWC23 | #ENGvNED pic.twitter.com/NE8vc8xSsK
— ICC (@ICC) November 8, 2023
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ آٹھواں میچ ہو گا۔ نیدرلینڈز نے اب تک 7میچز میں سے2میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ انگلینڈ کی ٹیم نے 7 میچز میں سے 1میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دسویں نمبر پر ہیں۔
ورلڈ کپ 2023 میں سیمی فائنل کے خواب نیدرلینڈز کے لیے ہیں، جب کہ انگلینڈ چیمپئنز ٹرافی کو محفوظ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔
ممکنہ پلیئنگ الیون
انگلینڈ: جونی بیرسٹو، ڈیوڈ ملان، جو روٹ، بین اسٹوکس/ہیری بروک، جوس بٹلر (کپتان، وکٹ)، معین علی، لیام لیونگ اسٹون، کرس ووکس، ڈیوڈ ولی، گس اٹکنسن/برائیڈن کارس، عادل رشید
نیدرلینڈز: میکس او ڈاؤڈ، ویسلے بیریسی، کولن ایکرمین، سائبرینڈ اینجلبرچٹ، سکاٹ ایڈورڈز (کیپٹن، ڈبلیو کے)، باس ڈی لیڈ، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، شاریز احمد، آرین دت، پال وین میکرین
تبصرے بند ہیں.