میکسویل کی ڈبل سنچری، آسٹریلیا نے بازی پلٹ دی ، افغانستان سے فتح چھین کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
ممبئی: میکسویل کی ڈبل سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے بازی پلٹ دی ، افغانستان سے فتح چھین کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 39 ویں میچ میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 291 رنز بنائے۔
گلین میکسویل کی 201 رنز کی اننگز کو ون ڈے کرکٹ کی بہترین اننگز کہا جائے تو غلط نہ ہوگا، 91 رنز کے مجموعی اسکور پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد میکسویل نے ٹانگ میں تکلیف کے باوجود اکیلے ہی افغان بائولروں کا سامنا کیا۔
آسٹریلیا کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 18، ٹریویس ہیڈ صفر، مچل مارچ24 ، مارنس لبوشین14، جوش انگلس صفر، میکسویل201، مارکس سٹونس 6، مچل سٹارک3، پیٹ کمنز نے بارہ رنز بنائے۔افغانستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے نوین الحق نے دو،، عظمت اللہ عمر زئی نے دو، راشد خان نے دو، کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر 291 رنزبنائے، ابراہیم زدران 129 رنزبناکر ناقابل شکست رہے۔ابراہیم زدران ورلڈکپ میں افغانستان کی جانب سے سنچری اسکور کرنے والے پہلے بیٹر بن گئے۔ رحمت شاہ 30 اور حشمت اللہ نے 26 رنزبنائے جبکہ عظمت اللہ 22 ، رحمان اللہ گُرباز 21 اور محمدنبی نے 12 رنز سکور کیے۔
راشدخان 35 رنز بنا کرناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیزل ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایڈم زمپا اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
تبصرے بند ہیں.