لاہور چڑیا گھر کو تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ

89

لاہور : چڑیا گھر کو اپ گریڈیشن منصوبے کی وجہ سے تین ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

 

نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ شروع کیا گیا۔ تعمیراتی کام کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کو 7 نومبر سے 31 جنوری 2024  تک بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

اس دوران لاہور چڑیا گھر کے جانوروں کو وائلائف پارک جلو اور چھامانگا منتقل کیا جائیگا۔ چڑیا گھر کے جانوروں اور پرندوں کی منتقلی کا کام آئندہ چند روز میں شروع ہوجائیگا۔

 

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق شفٹنگ کمیٹی نے سفارشات جمع کروا دی ہیں کہ کون سے جانور کہاں شفٹ کیے جائیں گے، سفارشات کی منظوری کے بعد جانوروں کی منتقلی کا کام شروع ہوجائیگا۔

 

خیال رہے کہ لاہور چڑیا گھر اورسفاری پارک کی اپ گریڈیشن پر تقریبا 5 ارب روپے خرچ ہوں گے۔ چڑیا گھر میں پانڈا سمیت نئے جانور لانے کا بھی منصوبہ ہے جبکہ پاکستان میں پہلی بار کسی چڑیا گھر میں ورچوئیل رائیلٹی کے ذریعے نایاب قسم کے جانور دیکھے جاسکیں گے

تبصرے بند ہیں.