میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک

100

 

راولپنڈی:  پاکستان ایئر فورس ٹریننگ ایئر بیس میانوالی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بروقت کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

 

آئی ایس  پی آر کے مطابق بروقت  اور مؤثر جواب سے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام  بنایا گیا۔ 3 دہشت گردوں کو ایئر بیس میں داخلے سے پہلے ہی ہلاک کیا گیا جبکہ باقی 3 دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

 

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملے میں پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے 3 طیاروں اور فیول باؤزر کو نقصان پہنچا ہے۔

 

 آئی ایس پی آر کے مطابق اس دوران جوانوں نے اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنایا،بیس پر کلیئرنس  آپریشن حتمی  مراحل میں ہے ۔

 

 

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج  ہر قیمت پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

تبصرے بند ہیں.