لندن : کتا پالنا بہت سے لوگوں کاشو ق ہے کچھ لوگ اس کی خوراک پر خود پر سے بھی زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ لندن میں رہنے والے ایک شخص ڈیلن شا کے پاس دو برس کا ترکش ملاکلی نسل کا کتا ہے اس کا وزن لگ بھگ تیس کلوگرام ہے اوردن بھر اس کی خوراک پر خرچ گیارہ پائونڈ خرچ ہوتا ہے جو سالانہ چار ہزار پائونڈ بنتا ہے۔
ا س کی خوراک میں روزانہ تین کلوگرام گوشت شامل ہوتا ہے۔ اس کے ٹرینر کے مطابق اس کا قد سات فٹ دو انچ ہے۔ اس کا نام ابو ہے۔ اس کا مالک اس کی خوراک کا خاص خیال رکھتا ہے، اس کے مطابق اس کی عمر دو برس ہے۔ اس کے مالک کے مطابق وہ جب اپنے کتے کے ساتھ باہر جاتا ہے تو لوگ حیران ہوکر تصاویر لیتے ہیں۔
اس کے ٹرینر کے مطابق اس کی خوراک میں ایک مکمل ،تین مکمل میکریل، کچاگوشت والے کتے کا کھانا اورانڈے شامل ہیں ۔ابو کا وزن اب ہاتھی کے بچے کے برابر ہے، اور اس کے مالک کا خیال ہے کہ وہ اگلے سال مزید بڑھ جائے گا ۔
تبصرے بند ہیں.