اپیل منظور ، جیل میں پی ٹی آئی رہنما کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ کا حکم جاری

50

لاہور:پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کردیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کو جیل میں بی کلاس دینے کا حکم دے دیا ہے اور سینیٹر کی اہلیہ کی اپیل منظور کر لی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس راحیل کامران شیخ پر مشتمل بنچ نے سینیٹر کی اہلیہ سلمی اعجاز کی اپیل پر سماعت کی اور بی کلاس دینے کیلئے اپیل منظور کر لی۔ اپیل میں جیل میں بی کلاس کی سہولیات نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ۔

 

سلمی اعجاز چودھری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئیں۔ وکیل مہر فیاض نے بتایا کہ عدالت نے ایسے ہی الزامات میں گرفتار سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کو بی کلاس سہولتیں دینے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.