انضمام الحق کے خلاف الزامات،5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم

78

لاہور:انضمام الحق کے خلاف الزامات کی وجہ سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پی سی بی نے انضمام کیخلاف الزامات سے متعلق تحقیقات کیلئےکمیٹی قائم کی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قومی کرکٹ

 

ٹیم کے انتخاب کے عمل سے متعلق میڈیا میں رپورٹ ہونے والے مفادات کے ٹکراؤ کے حوالے سے الزامات کی تحقیقات کرےگی۔5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی اپنی رپورٹ اور

 

سفارشات پی سی بی کی انتظامیہ کو جلد پیش کرےگی۔پی سی بی کے مطابق کمیٹی کو ان الزامات کی تحقیق کرنے کے لیے مکمل اختیار دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.