لندن: سکول جانے سے قبل ناشتہ نہ کرنے والے بچے چڑچڑے پن کاشکار ہوجاتے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ والدین کاماننا ہےکہ ناشتہ بچوں کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہےاور ان کوسکول جانے قبل ناشتہ ضرور کرانا چاہئے لیکن تحقیق کے مطابق نصف سے زیادہ بچے کہتے ہیں کہ اگرچہ ناشتہ دن کا سب سے اہم کھانا ہے۔ تاہم صبح کے وقت بھوک نہ لگنے کی وجہ سے ایک تہائی سے زیادہ بچے ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں۔
جس کی وجہ سے وہ تھک جاتے ہیں اور سکول میں تعلیم پر کم توجہ دیتے ہیں اور چڑچڑے پن کاشکار رہتے ہیں ۔56 فی صد بچے ناشتے کو دن کا سب سے اہم کھانا سمجھتے ہیں لیکن 45 فی صد والدین کا کہنا ہے کہ ان کے بچے صبح کے وقت بھوکے نہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں اور سکول بغیر کچھ کھائے چلے جاتے ہیں۔
ماہرین صحت کے مطابق جو بچے ناشتہ نہیں کرتے وہ زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور چڑچڑے ہوجاتے ہیں۔سروے میں شامل 600 بچوں میں سے پانچ میں سے دو، جن کی عمریں 6 سے 11 سال کے درمیان ہیں، کا خیال ہے کہ اگر وہ مناسب ناشتے کے بغیر دن کا آغاز کرتے ہیں تو ان کے سکول میں شرارتی ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ ہر پانچ میں سے ایک والدین تسلیم کرتے ہیں کہ ان کے بچے ہمیشہ ناشتہ نہیں کرتے
لیکن امکان ہے کہ ایک تہائی سے زیادہ لوگ صبح کا کھانا چھوڑ دیں گے کیونکہ انہیں بھوک نہیں لگتی۔
تبصرے بند ہیں.