بیجنگ: چین کے سابق وزیر اعظم اور کمیونسٹ پارٹی کے سینیئر رہنما لی کی چیانگ 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔
چینی خبر رساں ادارےکے مطابق سابق چینی وزیر اعظم گزشتہ روز اچانک ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئے، ریسکیو کرنے کی تمام تر کوششوں کے باوجود لی کی چیانگ رات 12 بج کر 10منٹ پر انتقال کر گئے۔
Breaking: Former Chinese Premier #LiKeqiang died of heart attack today at the age of 68. pic.twitter.com/8iU9AvtbZI
— Inconvenient Truths by Jennifer Zeng 曾錚真言 (@jenniferzeng97) October 27, 2023
لی کی چیانگ 2013 سے 2023 تک چین کے وزیر اعظم رہے۔ لی کی چیانگ نے ایک دہائی تک چین کے وزیر اعظم اور ریاستی کونسل/ کابینہ کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیے۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں لی کی چیانگ مستعفی ہوئے جن کی جگہ شنگھائی پارٹی کے سابق سیکرٹری لی کیانگ نے لی۔
تبصرے بند ہیں.