ورلڈ کپ: پاکستان کا اہم اور فیصلہ کن مقابلہ آج جنوبی افریقہ سے ہو گا

80

چنئی:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں آج پاکستان کا اہم اور فیصلہ کن مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہو گا۔

 

آئی سی سی ورلڈ کپ کا 26واں میچ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

 

 

پاکستان اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا آغاز بیک ٹو بیک جیت کے ساتھ کرنے کے بعدگرین شرٹس  کو لگاتار تین میچوں میں شکست ہوئی۔ سب سے بڑا دھچکا اس وقت لگا جب وہ افغانستان سے ہار گئے۔اب پاکستانی ٹیم سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں بھی ناکام ہو سکتی ہے جب تک کہ وہ اپنے آنے والے تمام میچ نہیں جیت لیتے۔

دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم شاندار فارم میں ہے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف 428 رنز بنائے اور میچ 102 رنز سے جیتا، آسٹریلیا کے خلاف 311 رنز بنا کر 134 رنز سے، انگلینڈ کے خلاف 399 رنز بنا کر 229 رنز سے اور بنگلہ دیش کے خلاف 382 رنز بنا کر 149 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم نیدرلینڈزکے خلاف انہیں 38 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں اس وقت شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے ورلڈ کپ 2023 میں پہلی دفع دوسرے نمبر پر بلے بازی کی۔ نیدرلینڈز سے شکست کے بعد  اور پہلے انہوں نے ہر بار پہلےبلے بازی کی اور جیت اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔

 

ورلڈ کپ 2023 میں سری لنکا نے انگلینڈ کیخلاف کل کی جیت اپنے نام کرنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان سے پانچواں نمبر لے کر  وہ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔ پوئنٹس ٹیبل پر پاکستان چار پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبرپر جبکہ جنوبی افریقہ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

 

 

پاکستان اور جنوبی افریقہ اب تک ایک دوسرے کے ساتھ 82 ون ڈے کھیل چکے ہیں۔ ان میں سے پاکستان نے 30 میچز جیتے ہیں اور 51 میچز میں جیت کا تاج جنوبی افریقہ کے پاس گیا جبکہ صرف ایک میچ بے نتیجہ رہا تھا۔

 

ون ڈے ورلڈ کپ میں یہ دونوں ٹیمیں آج کے میچ سے پہلے پانچ بار آمنے سامنے آچکی ہیں۔ پاکستان اسےدو بار اور جنوبی افریقہ تین بار جیت چکا ہے۔ یہ بات دلچسپ ہے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ کے آخری دو مقابلے 2019 اور 2015 میں جیتے تھے جب کہ جنوبی افریقہ نے 1992، 1996 اور 1999 میں جیتے تھے۔

 

 

ممکنہ پلیئنگ الیون

پاکستان: عبداللہ شفیق، فخر زمان، بابر اعظم (c)، محمد رضوان (wk)، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، اسامہ میر، محمد وسیم جونیئر، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف

 

جنوبی افریقہ: ٹیمبا باوما (c)، کوئنٹن ڈی کوک (wk)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا، لونگی نگیڈی/لیزاد ولیمز

تبصرے بند ہیں.