نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اب اس کا ازالہ ہورہا ہے، تجربات کرنے والے تاریخ کاحصہ بن گئے ہیں: خواجہ آصف

90

اسلام آباد : ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کاکہنا ہےکہ میاں صاحب بلاشبہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں۔

 

خواجہ آصف نے  نجی  ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ میاں صاحب بلاشبہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار ہیں۔ نواز شریف کے ساتھ جو ہوا اب اس کا ازالہ ہورہا ہے۔ تجربات کرنے والے اب تاریخ کاحصہ بن گئے ہیں ۔

 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  ایک شخص کو موقع دیاگیا اگر وہ وہ فیل ہوا تو بنیادی ذمہ داری اس کی ہے۔  دو نومبر کو الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ دے سکتاہے۔  نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کوبھی بات کرنے کی دعوت دی ہے۔  اگر سب ملک کے رائیٹ سائیڈ پر ہوں گے تو سب چیزیں طے ہوسکتی ہیں۔ نواز شریف کی دیگر مشکلات بھی آہستہ آہستہ دورہوجائیں گے۔

 

ان کاکہنا تھا کہ  کسی کے پاس اقتدار آجاتا ہے کسی سے چھن جاتا ہے یہ سب پراسس کا حصہ ہے۔ الیکشن حل ہے گومگو کی کیفیت ختم ہوجائے گی۔  افغانستان کے ساتھ تعلقات کو موضوع بحث لانا چاہئے۔ بھارت میں اس وقت اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں۔

 

نواز شریف نے سیاسی جماعتوں کوبھی بات کرنے کی دعوت دی ہے۔ نواز شریف کی تقریر کے تناظرمیں سب کورائیٹ سائیڈ پر ہوناچاہئے۔خطے میں امن کے لیےبہت بڑے اقدامات کی ضرورت ہے۔الیکشن کے فورا بعد گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔

 

نیب کو بند کرنے کے حوالے سے اتفاق رائے ضرور ہونا چاہئے۔نیب نے کوئی نتائج نہیں دیے۔نیب احتساب کا ادارہ نہیں پولیٹیکل انجینئرنگ کاادارہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.