اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے ڈپٹی کمشنراسلام آباد اور آئی جی اسلام آباد کوتبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اسٹبشلمنٹ ڈویژن کودونوں افسران کے تبادلے کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا ۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کومراسلہ میں آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے تبادلے کی ہدایت کردی ۔
مراسلے میں کہا گیاکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن اور آئی جی اسلام آباد اکبر ناصرخان کا تبادلہ کر کے الیکشن کمیشن کو تحریری طور پرآگاہ کریں ۔
تبصرے بند ہیں.