کوئٹہ:کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بچے جاں بحق جبکہ 18 باراتی زخمی ہوگئے۔ تارکی کے مقام پر کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر باراتیوں کی پک اپ الٹ گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے کے رضا کار، ایف سی اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی۔
امدادی کارکنوں نے گاڑی میں سے بچوں سمیت 18 زخمیوں کو نکال کر خضدار ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے دو بچوں کی موت کی تصدیق کردی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے زیادہ ہیں، جنہیں خضدار ہسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے
تاہم ان میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں نے بتایا کہ حادثہ ڈرائیور کی لاپرواہی اور گاڑی تیز رفتاری کے باعث چلانے کی وجہ سے پیش آیا۔
تبصرے بند ہیں.