ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، چالان کی رقم میں اضافہ

149

کراچی: صوبہ سندھ  کے شہر کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں کی رقم میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئے جرمانوں کا  اطلاق یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

 

ٹریفک پولیس حکام کے مطابق ٹریفک چالان کی رقم میں اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سوار کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا جب کہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والےگاڑی کے ڈرائیور کو 3 ہزار ادا کرنے ہوں گے۔

 

حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل سوار کو ایک ہزار روپے جبکہ کار ڈرائیور  کو ڈیڑھ ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔ کم عمر موٹر سائیکل ڈرائیور  ڈیڑھ ہزار روپے اور  گاڑی والا 2 ہزار روپے کا جرمانہ ادا کرےگا۔

ہیڈ لائٹ نہ  چلانے پر موٹر سائیکل سوار کو 600 روپے جب کہ گاڑی والے کو 800 روپے ادائیگی کرنی ہوگی۔

حکام کا مزیدکہنا ہےکہ سگنل کی خلاف ورزی پر موٹر سائیکل اور کار سوار دونوں کو 500 روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

 

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کرنے والا ڈھائی سے تین ہزار روپےکا جرمانہ بھرے گا۔

تبصرے بند ہیں.