دو سو چھبیس کلومیٹردوڑنے اور سائیکل چلانےو الا آئرن مین

76

دبئی:سائیکلنگ، تیراکی اور دوڑ لگانا صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔ تاہم دبئی میں ایک ایسا شخص ہے جو 226 کلومیٹر تک دوڑتااور سائیکل چلاتا ہے۔ اس کو آئرن مین کا نام دیاجارہا ہے۔ دبئی فٹنس چیلنج نامی مقابلہ اکتوبر 28 اکتوبر سے لے کر 26 نومبرتک ہوگا۔ اس میں دبئی کا ایک ایتھلیٹ غنی سلیمان بھی شرکت کررہا ہے۔ وہ 226 کلومیٹر روزانہ دوڑ اور سائیکل چلا سکتا ہے۔ وہ ا سکے لے کافی عرصے سے پریکٹس کررہا ہے اور اگر وہ مقابلے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو تیسرا شخص ہوگا۔

غنی سلیمانی، دبئی کی فٹنس انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا چہرہ ہے اور ایڈیڈاس کا سفیرہے۔غنی کے لیے غیر معمولی چیلنج صرف ذاتی کامیابی کا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہےکہ وہ الجلیلہ فاؤنڈیشن کے ذریعے ہیروز آف ہوپ چیریٹی آرگنائزیشن کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے کر رہے ہیں۔

خیراتی تنظیم ان بچوں کی مدد کرتی ہے جنہیں زندگی میں چیلنجز کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور غنی یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ ہر کوئی کمیونٹی کا حصہ بن سکتا ہے، چاہے کچھ بھی ہو۔

غنی نے کہا کہ میں اپنے معمول کے دنوں میں صرف 4-5 گھنٹے سوتا ہوں اور ان 30 دنوں میں میں اس سے کم سوؤں گا۔غنی کو ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ملی ہے جو اس پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

تبصرے بند ہیں.