لاہور: قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کل عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ آج وہ اہم ملاقاتوں کیلئے مری پہنچ گئے ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں نواز شریف اور ان کی قانونی ٹیم کے مابین مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف آج کی بجائے کل عدالت میں پیش ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف آج مری پہنچے ہیں اور جہاں وہ اپنی رہائش گاہ پر قیام کریں گے۔ پارٹی قائد کے ہمراہ سابق وفاقی وزیراسحاق ڈاربھی ہیں جبکہ مری میں بھی مسلم لیگ ن کے قائد کی اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کل مری سے اسلام آباد پہنچ کر عدالتوں کے روبرو سرنڈر کریں گے، نواز شریف عدالتوں میں پیشی کے بعد واپس مری جائیں گے، نواز شریف کا مری میں 2 سے 3 روز قیام کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.