تامل ناڈو:ریاست تامل ناڈو میں سمندر سرخ ہوگیا۔ سمندر کے سرخ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ نیشنل سنٹر فار کوسٹل ریسرچ اس حوالے سے تحقیق کررہاہے کہ سمندر کا رنگ کیوں سرخ ہوا ہے ۔ پونڈی چیری میں پرومینادی ساحل پر لوگوں نے سمندر کا رنگ سرخ دیکھ کر خوف اور تجسس کا اظہارکیااور حکام سے ا س حوالے سے بھی تحقیق کا مطالبہ کیا۔
نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر) نے 17پڈوچیری میں پرومینادی بیچ کے شمالی حصے پر سرخی مائل رنگت کے نتیجے میں نقصان دہ ایلگل بلوم کو انسانی اثرات سے منسوب کیا ہے، جس میں سیوریج کا سمندر میں اختلاط بھی شامل ہے۔
اس حوالے سے سیمپل اکٹھے کئے گئے تاکہ تحقیق کا دائرہ کار بڑھایا جاسکے اور لوگوں کی تشویش کی لہر کو ختم کیاجاسکے۔ ابتدائی تحقیق کے مطابق سیوریج کے پانی کی وجہ سے سمندر کے پانی کا رنگ سرخ ہوا ہے ، تاہم یہ ابتدائی تحقیق اور اطلاعات ہیں۔ اس رجحان کو الگل بلوم سے منسوب کیا گیا تھا۔
این سی سی آر نے الگل بلوم کے رجحان کو دیکھنے اور اس کی اصلیت کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات شروع کی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.