گوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گو جرانوالہ میں فرید ٹاؤن کے رہائشی نے فرحت شہزادی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کیے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کرایا ہے۔ مدعی کی جانب سے مقدمے میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں دو دکانیں خریدی تھی، فرح گوگی اور ان کے شوہر نے جعلی دستاویزات تیار کر کے دکانیں کسی اور کو منتقل کردی ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین فرح گوگی کے خلاف شکایات لیکر حکام کے پاس پہنچ چکے تھے۔
متاثرین کا کہنا تھا کہ جعلی مالکانہ حقوق دے کر بُکنگ کی جاتی رہی، قبضہ ملا اور نہ رقوم واپس ہوئیں، مالکان بڑی رقوم بٹور کر ملک سے فرار ہو چکے، داد رسی کی جائے۔
تبصرے بند ہیں.