پونے: بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔ آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کیلئے 257 رنز کاٹارگٹ دیا ہے۔
بھارت کے شہر پونے میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 17 ویں میچ میں بنگلادیش کے کپتان نجم الحسن شنتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنائے۔
بنگلادیش کی جانب سے اوپنرز تنزید حسن اور لٹن داس نے 93 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تاہم تنزید 51 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ لٹن داس 66 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان نجم الحسن 8، مہدی حسن 3، توحید ہردوئے 16 رنز بناسکے، مشفق الرحیم 36، نسیم احمد 14 ، محمود اللہ 46 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجا ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج نے 2،2 جبکہ
شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگلا دیشی کپتان کا کہنا تھا کہ امید ہے آج کا میچ اچھا ہوگا۔اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، ٹاس جیتتے تو پہلے باؤلنگ ہی کرتے۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک اس ورلڈ کپ میں تین، تین میچز کھیل چکی ہیں، بھارت نے اپنے تینوں میچ جیتے ہیں جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم ایک میچ میں فاتح رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.