کراچی: مسلسل دو روز تک امریکی ڈالر میں اضافے کے بعد آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھی گئی۔
انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.78 روپے کمی ہونے کے بعد ڈالر278.50 روپے پر آگیا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کا اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے سستا ہو کر 279 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 3 روپے بڑھنے کے بعد کاروبار کے اختتام پرڈالر 280 روپے 28 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت فروخت 3 روپے بڑھ کر 280 روپے پر پہنچ گئی تھی۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھا جارہا ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روزکاروبار کے دوران مارکیٹ254پوائنٹس کے اضافے سے 49 ہزار686 پرٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز99پوائنٹس کی کمی سے مارکیٹ49,431پر بند ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.