پونے: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ سے قبل ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پولیس نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے 3 چلان کر دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق تیز رفتار پرائیویٹ گاڑی چلانے کے باعث انڈین ٹیم کے کپتان روہت شرما کے چلان ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہوئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شرما کے ٹریفک ڈیپارٹمنٹ نے آن لائن چلان کیے، انہیں پرائیویٹ کار پر تیز رفتاری کے ساتھ سفر کرنے پر تنقید کا بھی سامنا ہے۔
ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے دوران روہت شرما کو تیز رفتار کار کے بجائے ٹیم بس پر سفر کرنا چاہیے تھا۔
بھارتی کپتان روہت شرما بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے لیے ممبئی سے پونے جا رہے تھے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔
تبصرے بند ہیں.