الارم کو 30 منٹ سنوز کریں،مزید آدھے گھنٹہ سوئیں ، خوشگوار اثرات جان کر حیران رہ جائیں گے

212

نارتھمپٹن: الارم نیند سے بیدار کرنے کے ہوتا ہے کچھ لوگوں کی عادت ہے کہ وہ الارم کا بار بار بند کردیتے ہیں اور پھر نیند سے کچھ دیر کے بعد بیدار ہوتے ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق الارم کو آدھے گھنٹے کے لیے سنوز کرنا صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس حوالے ماہرین کاکہنا ہےکہ الارم کو سنوز کرکے مزید آدھے گھنٹے کی نیند پوری کرنے سے دماغ فریش ہوجاتاہے ۔

اس حوالے سے ماہرین صحت نے جرنل آف سلیپ ریسرچ میں اپنے خیالات کااظہارکیا اور باقاعدہ برین ٹیسٹ اور ا س حوالے سے نتائج اخذ کیے۔ سٹاک ہوم یونیورسٹی کی ڈاکٹر ٹینا سنڈلین کاکہنا ہےکہ الارم سنوزکرنا انتہائی لطف اندوز ہوتا ہے۔ یہ کام صرف خود کومزید فریش کرنے کے لیے ہوتا ہے۔ اس کی دوسری کوئی وجہ نہیں ہوتی ہے۔

ماہرین کاکہنا ہےکہ نیند پوری نہ ہونا صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا ہے اوراس کی وجہ سے دفاتر اور کاروباری جگہوں پر پرفارمنس بھی متاثر ہوتی ہے۔ تاہم اگر الارم کو سنو ز کردیں اور دوبارہ آدھے گھنٹے کی سونے کی کوشش کریں اور بار بار الارم کو سنوز کریں تو اس سے نا صرف نیند پوری ہوجاتی ہے بلکہ انسان فریش بھی ہوجاتا ہے۔ اس حوالے سے دو طرح کے لوگوں کی پرفارمنس کو چیک کیاگیا اور نتائج اخذ کیے گئے۔
ایک مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ اپنے الارم کو سنوز کرنا درحقیقت آپ کے لیے اچھا ہو سکتا ہے۔اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جو لوگ غنودگی میں ہوتے ہیں ان کو بیدار کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔

مطالعہ کے دوسرے حصے میں 1,732 بالغوں کی صبح جاگنے کی عادات کا تجزیہ کیا گیا۔ تقریباً دو تہائی (69 فیصد) نے کہا کہ وہ سنوز فنکشن استعمال کرتے ہیں یا کم از کم کبھی کبھیمتعدد الارم لگاتے ہیں۔فی دن اسنوز کرنے کا وقت ایک سے 180 منٹ تک ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ پہلی بار سنوز کرنا نیند سے تھوڑا سا بیدار کرنے کے لیے ہوتا ہے اس کے بعد دوسری بار سنوز کیاجائے تو اس طرح سے نیند پوری ہوجاتی ہے

تبصرے بند ہیں.