نوازشریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا : مریم نواز

151

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے، بیوروکریسی اور ایف بی آر کی اصلاح کریں گے۔
ایف پی سی سی آئی کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران مریم نواز نے کہاکہ کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے، بیوروکریسی اور ایف بی آر کی اصلاح کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے پارٹی قائد نوازشریف کے وژن سے کاروباری برادری کو آگاہ کیا۔
نوازشریف معیشت کی بحالی، تعمیر اور ترقی کے دور کا نام ہے۔ ان کا ایجنڈا معیشت کی بحالی، قرض پر چلنے والی معیشت اور عوام کو مہنگائی سے چھٹکارا دلانا ہے۔ نوازشریف میثاق معیشت کو تعبیر دے گا ۔کاروباری، صنعتکار اور تاجر برادری کو مراعات دیں گے، سرکار نہیں عوام اورنجی شعبہ کاروبار کرے گا۔ کاروبار کرنے کی آسانی پیدا کی جائے گی اور چھوٹے کاروباروں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔
نوازشریف نے توانائی کے بحران ختم کیے اور ایل این جی ٹرمینلز بنائے، انہوں نے گیس کی فراہمی سے انڈسٹری کو ایک نئی زندگی دی تھی، اور آنے کے بعد وہ پھر ایسا ہی کریں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ زراعت اور کسان کی ترقی نوازشریف کے دور میں ہوئی جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ، کسان کو زرعی ٹیوب ویلز پر رعایتی بجلی اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو خصوصی مراعات دیں۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ نوجوانوں، خواتین، مزدوروں، کسانوں، صنعتکاروں، تاجروں سمیت تمام طبقات کو ریلیف دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی، زراعت، معدنیات، توانائی سمیت دیگر شعبوں کی مثالی اور تیز ترین ترقی کا پلان تیار ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.