آئی فون کا دیوانہ بھکاری بن کر سکوں سے بھرا تھیلالیے آئی فون 15 پرومیکس خریدنے چلا گیا، ایپل سٹور سٹاف کا حیران کن ردعمل، ویڈیو وائرل
نئی دہلی: مہنگے آئی فونز کو اکثر اسٹیٹس سمبل کے طور پر دیکھا جاتا ہے اور عام لوگ فون پر اتنا خرچ نہیں کر سکتے۔ انسٹاگرام پر ‘Experiment King’ کے نام سے ایک انسٹاگرام چینل نے سماجی تجربہ کیا جس میں ایک شخص بھکاری کا روپ دھار کر سکوں سے بھری بوری کے ساتھ آئی فون 15 پرو میکس خریدنے گیا۔
ایک نوجوان نے بھکاری بن کر یہ سماجی تجربہ کیا تاکہ دیکھا جا سکے کہ اگر کوئی بھکاری آئی فون خریدنے کے لیے آتا ہے تو دکاندار کیا ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس نوجوان کا تعلق بھارت سے ہے جس نے بھکاری بن کر آئی فون 15 پرومیکس لینے کے تجربے کو آزمایا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوان دو دکانوں پر آئی فون لینے گیا لیکن اس کا پہناوا دیکھ کرزیادہ تر موبائل اسٹورز نے اسے داخل ہونے کی اجازت نہیں دی، اور بہت سے لوگوں نے سکے کو بطور ادائیگی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
آخر کار، ایک دکان کے مالک نے سکے قبول کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور اسے آئی فون پرو میکس کا ماڈل دے دیا۔ لین دین مکمل ہونے کے بعد دکان کا مالک حیران رہ گیا جب بھکاری نے انکشاف کیا کہ یہ سب مذاق تھا۔
اس کے بعد وہ شخص سکوں سے بھری بوری کو فرش پر خالی کرتے اور اسے دکاندار اور اس کے عملے کے حوالے کرتا ہے۔ بعد میں، ویڈیو میں دکاندار سکے گنتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
View this post on Instagram
بعد ازاں نوجوان (فرضی بھکاری) آئی فون15 پرو میکس لے کر اس کا جائزہ لیتا ہے اور اس کے ساتھ پوز کرتے ہوئے دکان کے مالک کے ساتھ ایک تصویر بھی کھینچتا ہے۔
اس سماجی تجربے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے کے بعد سے، ویڈیو کو 34 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا جبکہ اس کو کئی لائکس اور تبصرے مل چکے ہیں۔ اگرچہ کچھ صارفین نے اس تجربے کو پسند کیا، دوسروں نے موبائل اسٹور کے ملازمین کےانتہائی عاجزانہ ردعمل کی تعریف کی۔
تبصرے بند ہیں.