اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر گمشدگی کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواست نمٹانے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی؟ تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی۔
درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ کچھ دیر میں جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.