ن لیگ بیک ڈور سیاست چھوڑ دے، نوازشریف ایک مجرم اور اشتہاری ہیں، کیسے جہاز سے اتر کر جلسہ گاہ جائیں گے؟ خورشید شاہ
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ نے کافی تکلیفیں دیکھی ہیں، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ بیک ڈور سیاست چھوڑ دیں، کب تک بیک ڈور سیاست چلتی رہے گی؟
نجی ٹی وی کےپروگرام میں بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھاکہ نواز شریف عمر کے اس حصے میں طاقت ور حلقوں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو ان کی سیاست کیا بچے گی؟ ان کی واپسی پر ریڈ کارپٹ ن لیگ نہیں بلکہ کوئی اور بچھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کہہ رہا ہوں کہ کیاکررہےہیں؟ پھرغلطی کرناچاہ رہے ہیں، جو کسی کے کندھے پر چڑھ کر آئے گا تو اس میں فیصلہ کرنے کی کیا طاقت ہوگی؟ کیا اب بھی ہم نہیں سدھریں گے؟ نواز شریف عمر کے اس حصے میں طاقت ور حلقوں سے ڈیل کر کے اقتدار میں آئیں گے تو ان کی سیاست کیا بچے گی؟ نواز شریف ایک مجرم اور اشتہاری ہیں، کیسے جہاز سے اتر کر جلسہ گاہ جائیں گے؟
ان کا مزید کہنا تھاکہ نوازشریف پورے ملک میں خطاب کریں لیکن طریقہ ہونا چاہیے، یہ خطرناک ٹریپ ہے جس میں ن لیگ پھنس رہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اور نوازشریف میں کیا فرق رہا؟ جیسے 2018 میں چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا، ویسے اب نواز شریف کو اقتدار دیا جا رہا ہے۔
تبصرے بند ہیں.