واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن کاکہنا ہےکہ امریکہ انسانی بحران کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے ان کا ملک اسرائیل، مصر، اردن اور اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر غزہ کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے۔
بائیڈن نے سوشل میڈیا سائیٹ پر اپنے ایک پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ امداد کی فراہمی کو دوبارہ شروع کرنے اور جنگی قوانین کی پاسداری سے متعلق اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امداد کی بحالی کیلئے درکار حالات سازگار بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔صدر بائیڈن نے مزید کہا کہ جنگی قوانین کو برقرار رکھنے کی وکالت کیلئے بھی کام کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.