ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے: مریم اورنگزیب

99

 

اسلام آباد: سابق وزیر اطلاعات  اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا نسخہ صرف نواز شریف کے پاس ہے، پاکستان کے عوام جسے ووٹ دیں گے وہی وزیراعظم بنے گا۔

 

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دور میں مہنگائی بلند ترین سطح پر تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی چیئرمین پی ٹی آئی کی وجہ سے ہے۔

 

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ  9 مئی کو شہداء کی یادگاروں پر حملہ کیا گیا، جو لوگ آج جیل میں ہیں اللّٰہ کی پکڑ میں ہیں۔

 

 انہوں نے کہا کہ ہم آج بھی عدالت میں جھوٹے مقدمات میں پیش ہو رہے ہیں ۔

 

سابق وزیر اعظم مریم اورنگزیب نے کہا کہ سولہ ماہ میں شہباز شریف نے پاکستان کو سری لنکا بننے سے بچایا۔

 

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف واپس آ کر مہنگائی ختم کریں گے، اکیس اکتوبر کو نواز شریف اپنا وژن دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.