نسیم شاہ کو یو اے ای کا گولڈن ویزا مل گیا

81

اسلام آباد:  پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو  متحدہ عرب امارات (یو اے ای)  کا گولڈن ویزہ مل گیا۔ امارتی حکومت کی طرف سے نسیم شاہ کو گولڈن ویزا دیا گیا۔

 

نسیم شاہ نے گولڈن ویزہ ملنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ اُس ملک کا گولڈن ویزہ مل گیا جس کو اپنا دوسرا گھر سمجھتا ہوں۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Nasim Shah (@inaseemshah)

یاد رہے کہ اس سے قبل شاداب خان اور افتخار احمد سمیت متعدد پاکستانی کرکٹرز کو دبئی کا گولڈن ویزہ مل چکا ہے۔

 

 

واضح رہے کہ نسیم شاہ کندھے کی سرجری کے باعث ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.