چنئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بنگلہ دیش کا نیوزی لینڈ سے مقابلہ ہو گا۔
نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کا 11 واں میچ ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چنئی میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائے گا۔
New Zealand will hope to continue their winning momentum as they take on Bangladesh in Chennai.
Who's your pick to win today? 🤔#CWC23 | #NZvBAN pic.twitter.com/H7Q0Znvt9y
— ICC (@ICC) October 13, 2023
ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں، نیوزی لینڈ نے پانچ میچوں میں بنگلہ دیش کا سامنا کیا ہے اور ان تمام میچوں میں فتح حاصل کی ہے۔ورلڈ کپ 2023 میں بھی نیوزی لینڈ اس وقت ناقابل شکست ہے۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو شکست دی اور پھر نیدرلینڈز کے خلاف فتح حاصل کی۔ دوسری طرف، بنگلہ دیش نے آ فغانستان کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا لیکن پھر بنگلہ دیش کو اپنے اگلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 137 رنز سے بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں نیوزی لینڈ فی الحال 10 ٹیموں کی اسٹینڈنگ میں دو میچوں میں چار پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ دریں اثنا بنگلہ دیش دو میچوں میں دو کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔
South Africa leads the way after the opening two rounds of matches 🔝#CWC23 stats 👉 https://t.co/0lCeovlpeM pic.twitter.com/L03sON1X3e
— ICC (@ICC) October 13, 2023
اسکواڈ
نیوزی لینڈ: کین ولیمسن (c)، ٹرینٹ بولٹ، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، جمی نیشم، گلین فلپس، راچن رویندرا، مچ سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ول ینگ .
بنگلہ دیش: شکیب الحسن (c)، لٹن کمر داس، تنزید حسن تمیم، نجم الحسن شانتو (vc)، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، محمود اللہ ریاض، مہدی حسن میراز، نسیم احمد، شک مہیدی حسن، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شوریٰ الاسلام، تنظیم حسن ثاقب۔
تبصرے بند ہیں.