جدہ:نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا۔ن لیگ کے قائد نواز شریف نے مکہ مکرمہ میں عمرہ ادا کر لیا۔
حسین نواز نے بھی والد کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کی جبکہ نواز شریف کے اسٹاف کے کچھ ممبران نے بھی ان کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ سعودی عرب میں کچھ دن قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف دبئی پہنچیں گے جہاں سے 21 اکتوبر کو خصوصی طیارے میں وہ پاکستان آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.