لکھنئو:ورلڈکپ کے میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دے دیا۔
لکھنئو کے بھارت رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک اور ٹیمبا بواما نے کیا۔جس کے بعد اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر کپتان ٹیمبا بواما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر 35 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔
تبصرے بند ہیں.