کوئٹہ: ایرانی تیل کی سمگلنگ روکنے کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیاگیا ہےکہ کشتیوں کو سمندر میں ہی تباہ کردیاجائے گا۔
ایرانی تیل کی تیل سمگلنگ روکنے کے لیے بلوچستان کی نگران حکومت سرگر م ہے اور اہم فیصلے کررہی ہے۔ نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کاکہنا ہےکہ بلوچستان کو کرپشن سے پاک کریں گے۔ان کاکہنا تھاکہ کرپشن دہشتگردی سے بھی زیادہ خطرناک ہے،ان کا کہنا تھا کہ نگران وزیراعظم نے مسائل کی نشاندہی کی ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ نگران وزیراعلیٰ نے پچھلے 10سال کے دوران وفاق سے ملنے والے فنڈ کی تحقیقات کاحکم دیا ہے۔ ایرانی تیل کی سمگلنگ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ان کاکہنا تھاکہ سمند ر کے ذریعے ایرانی تیل کی سمگلنگ کرنے والوں کو 10روز کی مہلت دی گئی ہے۔سمندر کے ذریعے تیل کی سمگلنگ کرنے والوں کی کشتیاں تباہ کردی جائیں گی۔
جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ حکومت کی زمینوں پر کسی کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے،قومی نصاب کو نفرت انگیز مواد سے پاک کیا گیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.