پیپلز پارٹی اور آصف زرداری نے ہی ملک میں پختونوں اور بلوچوں کو شناخت دلوائی: آصف زرداری

65

 

ٹنڈوالہ یار: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری ہی اٹھارہویں ترمیم لائے، ترمیم کے بعد پختونوں، بلوچوں کو شناخت ملی ہے۔

 

ٹنڈوالہیار میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئےسابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور آصف زرداری پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیا، پیپلز پارٹی اور آصف زرداری نے ملک بھر میں بہت کام کیے ہیں۔

 

آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں انتخابات ہونےوالےہیں کارکن تیاری کریں،الیکشن میں بھرپور حصہ لے کر دشمنوں کو بتائیں گے کہ یہ شہیدوں کی پارٹی ہے اور ہم شہید بھٹو کے سپاہی ہیں۔

 

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ عام انتخابات میں پورے ملک میں کامیاب ہوں گے اور مخالفوں کو بدترین شکست دیں گے۔

 

سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔ یہ دھرتی ہماری اپنی ہی دھرتی ہے اور اس دھرتی پر رہنے والوں کی خدمت کر کے فخر محسوس ہوتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.