غزہ:اسرائیلی فوج نے غزہ پر مکمل قبضہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ غزہ پر مکمل قبضہ کریں گے اور اگلے 12 گھنٹے میں غزہ انکلیو ختم کر دیں گے۔
اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ سے لوگوں کو بے دخل بھی کیا جائے گا۔دوسری جانب اسرائیلی بحریہ نے 5 فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔اسرائیلی بحریہ کے مطابق غزہ کی پٹی کے ساحل کے قریب 5 فلسطینیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز حماس نے جوابی ایکشن کرتے ہوئے عرب اسرائیلی جنگ کی پچاسویں سالگرہ پر علی الصبح پہلی بار غزہ سے بیک وقت بری، بحری اور فضائی کارروائی کی تھی۔حماس نے اسرائیل کے جنوبی شہروں میں فوجی اڈوں اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا۔
تبصرے بند ہیں.