ورلڈ کپ، افغانستان بقابلہ بنگلہ دیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ آمنے سامنے ہوں گے

63

نئی دہلی: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے،پہلے افغانستان کا مقابلہ بنگلادیش سے ہوگا جبکہ سری لنکا اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔

 

میگا ایونٹ میں آج پہلے میچ میں افغانستان کا بنگلادیش کے ساتھ مقابلہ دھرم شالہ میں صبح دس بجے شروع ہوگا۔

 

دوسرے میچ میں جنوبی اور سری لنکا کی ٹیمیں  دہلی کے سٹیڈیم میں دوپہر ڈیڑھ بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

 

 

یاد رہے کہ عالمی کپ کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ہوا تھا جس میں کیویز نے انگلش ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی، دوسرا میچ حیدر آباد میں کھیلا گیا جس میں پاکستان نے نیدرلینڈ کو 81 رنز سے ہرایا ہے۔

تبصرے بند ہیں.