خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے نوبیل کا امن انعام جیت لیا

78

اوسلو: خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے نوبیل کا امن انعام جیت لیا۔ خواتین کے حقوق کی علمبردار ایرانی خاتون نرگس محمدی نے نوبیل کا امن انعام اپنے نام کیا ہے۔

 

نرگس محمدی کو ایران میں خواتین پر ظلم کے خلاف جدوجہد پر نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

سربراہ نوبیل کمیٹی بیرٹ ریس اینڈرسن کا کہنا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور آزادی کے لیے نرگس محمدی کی جدوجہد کا اعتراف ہے۔امن کمیٹی کے مطابق نرگس محمدی نے خواتین کے حقوق اور آزادی کی بہت بھاری قیمت چکائی، انہیں 13 مرتبہ گرفتار کیا گیا، 5 مرتبہ مجرم ٹھہرایا گیا اور انہیں مجموعی طور پر 31 برس قید اور 154 کوڑوں کی سزا سنائی گئی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کی انسانی حقوق کی علمبردار نرگس محمد تہران کی ایون جیل میں اسیر ہیں اور متعدد مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.