اسلام آباد(نیوزڈیسک): نگران وفاقی کابینہ میں توسیع کردی گئی ہے۔ وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف کو نگران وفاقی وزیر بنانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی ہے۔
سمری نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے دستخط سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھیجی گئی ہے ۔ صدر کی منظوری کے بعد شہزادہ احسن اشرف شیخ کابینہ کا حصہ بن جائیں گے۔
واضح رہے کہ شہزاد احسن اشرف شیخ 2013 میں بھی نگران کابینہ کا حصہ رہ چکے ہیں اور وہ نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار تھے ۔
تبصرے بند ہیں.