تیاریاں دھری کی دھری رہ گئیں، ورلڈ کپ کی سب سے کمزور ٹیم کے خلاف پاکستان کی مایوس کن کارکردگی

78

حیدر آباد: پاکستان کی ورلڈ کپ کے لیے تیاریاں دھری کی دھری رہ گئی ۔ سب سے کمزور ٹیم کے خلاف بھی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ نیدرلینڈ  کے باؤلرز نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔ 158 رنز پر4 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے

 

نیو نیوز کے مطابق پاکستانی اوپنر ز ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئے ۔امام الحق 15 ،فخر زمان 12  رنز پویلین لوٹ گئے۔ آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز کپتان بابر اعظم بھی 5 رنز بنا کر پویلین  لوٹ گئے۔

 

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کافیصلہ کیا ہے جو اب تک کامیاب رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.