حمزہ شہباز نے مسلم لیگ ن میں ناراضیاں ختم کرنے کا ٹاسک سنبھال لیا

40

 

لاہور : سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پارٹی کے درمیان مختلف ناراضیاں ختم کرنے کاٹاسک سنبھال لیا۔ حمزہ شہباز نے لاہور کے تین سابق ارکان اسمبلی کے درمیان صلح کروا دی ۔

 

قومی اسمبلی کے سابق رکن ملک ریاض ،سابق ارکان اسمبلی غزالی سلیم بٹ اور سمیع اللہ خان کے درمیان صلح ہوگئی۔ حمزہ شہباز  نے تینوں کو ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ بلایا اور گلے شکوے دور کروائے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی مداخلت کے بعد تینوں رہنما شیر و شکر ہو گئے۔

 

حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پارٹی رہنما اور کارکن ایک فیملی کی طرح ہیں، ناراضی ختم کریں۔ پارٹی کیلئے تینوں رہنما اہم ہیں اختلافات پارٹی کیلئے نقصان دہ ہیں۔ پارٹی قائد نوازشریف وطن واپس آ رہے ہیں ان کے استقبال کی بھرپور تیاری کریں ۔

 

ملک ریاض نے کہا کہ غزالی سلیم بٹ اورسمیع اللہ خان میرے بھائی ہیں گھر آنے کی دعو ت دیتاہوں۔ چھوٹے موٹے اختلافات فیملی میں بھی ہوجاتے ہیں،ملکرپارٹی کیلئے کام کریں گے ۔ غزالی سلیم بٹ اور سمیع اللہ خان  نے بھی کھلے دل سے اختلافات ختم کردیے۔

تبصرے بند ہیں.