اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کی درخواستِ ضمانت منظور کر لی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں علی وزیر کی جانب سے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کی۔ وکیل عطا اللٰہ کنڈی عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران وکیل عطاء اللّٰہ کنڈی نے عدالت کو بتایا کہ 3 سال تک علی وزیر کو گرفتار نہ کرنے کی کوئی وضاحت تفتیشی افسر کے پاس نہیں، علی وزیر کو جب گرفتار کیا تھا تو تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا؟
انسداد دہشت گردی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پولیس علی وزیر کو گرفتار کرنے سے متعلق کوئی جواز پیش نہیں کر سکی، علی وزیر کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض علی وزیر کی ضمانت منظور کی۔
تبصرے بند ہیں.