انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے میچ میں دہشت گردی کا خطرہ، سیکورٹی ہائی الرٹ

65

احمد آباد : بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں  دہشت گردی کا خطرہ  ہے جس کے بعد سٹیڈیم کے اطراف اور ٹیموں کے ہوٹلز میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

 

ورلڈ کپ میں آج  پہلا میچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں  جاری ہے ۔ انڈین  میڈیا   نے دعویٰ کیا ہے  احمد آباد میں ہونے والے میچز میں دہشت  گردوں کی جانب سے حملے کی دھمکی دی گئی ہے ۔

 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  دھمکی کی وجہ سے اسٹیڈیم کے اطراف میں سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے ۔خصوصی دستے تعینات کردیے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.