ایکس (X) میں ایک بڑی تبدیلی

73

سان فرانسسکو:  ایلون مسک کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) نے اپنے پلیٹ فارم میں ایک نئی تبدیلی کی ہے جس میں کسی خبر کے لنک کو پوسٹ کرنے پر  کیپشن میں اس کی ہیڈلائن نظر نہیں آتی بلکہ خبر میں شامل تصویر کے نچلے بائیں کونے میں ویب سائٹ کا ڈومین لکھا ہو گا جس پر کلک کرنے سے وہ خبر اوپن ہو جائے گی۔

ایلون مسک کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے ایکس پوسٹس زیادہ بہتر نظر آئیں گی۔

 

اب جب کوئی لنک ایکس پر پوسٹ کیا جائے گا تو خبر میں شامل تصویر صارف کے سامنے نظر آئے گی جس کے بائیں کونے میں ویب سائٹ ڈومین لکھا ہوگا مگر مزید کچھ بھی نہیں لکھا ہوگا جس سے معلوم ہو سکے کہ اس تصویر پر کلک کرنے پر آپ کسی اور ویب سائٹ پر چلے جائیں گے۔

 

یہ تبدیلی آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے کی گئی ہے ۔

 

ایکس کی نیوز پوسٹ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ اس تبدیلی سے عمودی پکسل کی جگہ کو کم کرنے میں مدد ملے گی جو بڑے  مضامین لے لیتے ہیں۔  اور ایک اور بڑی وجہ اس کے ذریعےکلک بیٹ کو کم کرنا ہے۔

 

لنک پوسٹس سے ہیڈ لائن ہٹانے کے اس فیچر پر اگست سے کام کیا جا رہا تھا۔ ایلون مسک نے بتایا تھا کہ ایسا ان کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے جس سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم زیادہ بہتر نظر آنے لگے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.