”پولیس کے سفیر پروگرام“؟ آئی جی پنجاب کا احسن قدم

84

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ایک متحرک ترین انسان ہیں جو ہر وقت کچھ نہ کچھ کرتے دکھائی دیتے ہیں جب سے انہوں نے پنجاب پولیس کی کمان سنبھالی ہے آئے روز محکمے کی بہتری کے ساتھ پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے ساتھ انتظامی امور میں بھی اصلاحات لانے کی سعی کر رہے ہیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شمار پاکستان پولیس سروس کے انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔ آپ کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے تئیسویں کامن سے ہے۔ آپ نے 1995 میں بطور اے ایس پی پولیس سروس جوائن کی۔ ڈاکٹر عثمان انور اس سے قبل پنجاب میں ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے عہدے پر تعینات رہ چکے ہیں۔ آپ سی ٹی ڈی پنجاب، ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد، سی آئی ڈی اور چیف ٹریفک افسر راولپنڈی بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ انہوں نے پرائم منسٹر آفس اسلام آباد، ڈی پی او اوکاڑہ، ڈی پی او سرگودھا، ٹیلی کمیونیکیشن اور ایلیٹ پولیس میں بھی فرائض سر انجام دیے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ سندھ اور اسلام آباد پولیس میں بھی اہم عہدوں پر فرائض ادا کیے ہیں۔ اب پنجاب میں جدید طرز کی تبدیلی کے خواہاں ہیں جس کے لئے وہ چیف منسٹر پنجاب کے ساتھ مل کر تھانہ کلچر میں بہتری کے ساتھ پولیس کو فعال اور جدید دنیا کے مطابق ڈھالنے کی کوشش میں دن رات مصروف ہیں اس کے ساتھ ان کی خواہش ہے کہ وہ عوام کے اندر پولیس کامثبت امیج اجاگر کریں جس کے لئے انہوں نے عوام کے ساتھ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے فرینڈز آف پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس پروگرامز کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ لاہور پولیس کے زیر اہتمام الحمرا ہال میں فرینڈز آف پولیس/ والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات، سول سوسائٹی نمائندوں، نامور اینکر پرسن اور کالم نگاروں نے شرکت کی۔ اس تقریب کی کامیابی میں پولیس کی نمائندگی کرنے والے سید مبشر حسن، آغا احتشام و دیگر بھی مبارک باد کے مستحق ہے۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب نے طلبا اور شہریوں کو فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کے بیجز لگائے جب کے پولیس کی ایک ہونہار اور بہترین آفیسر ایس پی عمارہ شیرازی نے طالبات کو بیج لگائے۔ اس موقع پرآئی جی پنجاب نے کہا ان پروگرامز کے تحت نوجوان طلبا و طالبات دانشوروں میڈیا اور سوشل میڈیا پرسن کو پنجاب پولیس کا سفیر بنایا جا رہا ہے ہم سمجھتے ہیں پولیس اور عوام کو قریب کرنے میں یہ پروگرام کافی معاون ثابت ہو گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز آف پولیس پروگرام کے مقاصد پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب پولیس تیزی سے سٹیزن سنٹرک پولیس کی جانب بڑھ رہی ہے اور فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کمیونٹی پولیسنگ کی جانب اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا ان پروگرامز کے تحت نوجوان طلبا و طالبات کو پنجاب پولیس کا سفیر بنایا جا رہا ہے جس سے پولیس اور نوجوانوں کے درمیان روابط مضبوط مزید مضبوط ہونگے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن، خدمت مراکز، تحفظ مرکز اور میثاق سینٹر کے دورے کرائے جائیں گے، وہ پولیس ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوی اور درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہوئے معاشرے میں پولیس کے سفیر کے طور پر اپنا کردار ادا کریں گے۔ آئی جی پنجاب نے اپنے خطاب میں کہاکہ پنجاب کے تمام 735 تھانوں کو سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشن میں اپ گریڈ کر رہے ہیں، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور ملتان میں پولیس اپنے وسائل سے جدید ترین سیف سٹی پراجیکٹس بنائے جا رہے ہیں یہ پراجیکٹ روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی کا عمل تیز کریں اور شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پولیسنگ اور سروس ڈلیوری کی خدمات بہترین ماحول میں فراہم کی جائیں گی۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیح میں شامل ہے، دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں اور ماسٹر مائنڈ کے خاتمہ کیلئے پنجاب پولیس پرعزم اور مصروف عمل ہے۔ تقریب میں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور علی ناصر رضوی نے فرینڈز آف پولیس پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فرینڈز آف پولیس پنجاب پولیس کے ساتھ ایک دن کا انٹرکشن ہے، فرینڈز منتخب ہونے والے نوجوان ایک دن میں پولیس ورکنگ، پبلک سروس ڈلیوری، انکے حصول کا طریقہ کار، شہریوں کے حقوق و فرائض اور دستیاب خدمات بارے معلومات حاصل کرکے عوام میں پولیس ایمبیسیڈر کاکردار ادا کریں گے اور انہیں فرینڈز آف پولیس کے خصوصی بیجز بھی دئیے جائیں گے۔اسی طرح والنٹیرز ان پولیس منتخب ہونے والے نوجوان دو ہفتے پنجاب پولیس کے ساتھ گذاریں گے،یہ ایک طرح سے دو ہفتوں کی انٹرن شپ کا پروگرام ہے جس میں ان نوجوانوں کو پولیس دفاتر، تھانوں، تحفظ سنٹرز، خدمت مراکز میں پولیس ورکنگ سے آگاہی دی جائے گی۔ پروگرام کے اختتام پر والنٹیرز ان پولیس کو خصوصی سرٹیفیکیٹ دئیے جائیں گے۔ لاہور پولیس کے اے ایس پیز نے فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرام کے پہلے بیج کے ساتھ کئے گئے انٹرکشن بارے پریزنٹیشن دیں، اے ایس پیزسدرہ، شہربانو اور سعد سمیت دیگر افسران نے پولیس لائنز سے شروع ہونے والے پروگرام، سیف سٹی، تھانہ مراکز، خدمت مرکز، تحفظ سنٹر، ٹریفک ہیڈ کوارٹرز، ڈولفن ہیڈ کوارٹرز کے دوروں بارے بریفنگ دی۔ افسران کا کہنا تھا کہ فرینڈز آف پولیس اور والنٹیرز ان پولیس پروگرام کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان باہمی روابط اور تعاون کو مضبوط تر بنانا ہے، پولیس اور نوجوانوں کے درمیان براہ راست رابطے سے عوامی آگاہی بہتر ہوگی، مشکلات کے شکار شہریوں کو مسائل کے ازالے میں سہولت حاصل ہوگی۔ تقریب میں ڈی آئی جی کامران عادل، ڈی آئی جی کیپٹن لیاقت، ڈی آئی جی عمران کشور سمیت لاہور پولیس کے دیگر افسران وا ہلکار موجود تھے جبکہ مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی جو فرینڈز آف پولیس اور والنٹئیرز ان پولیس کے طور پر پنجاب پولیس کے ساتھ منسلک ہو گئے۔ تھانہ کیونکہ انصاف کی پہلی اینٹ ہے اس لئے اس کا درست ہونا اور پولیس کے عوام کے ساتھ رویے جب تک بہتر نہیں ہوتے اس وقت تک اس طرح کاوشیں مثبت نتائج شائد حاصل نہ کر سکیں لیکن یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ اب پولیس میں پڑھے لکھے نوجوانوں خصوصاً خواتین کی آمد سے خوشگواریت محسوس ہو رہی ہے اور مجھے لگ رہا ہے پنجاب پولیس اپنے روائتی امیج سے جلد چھٹکارہ پا لے گی اس کا سہرا آئی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ان کی پوری ٹیم کو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.