سانحہ نو مئی کا حکم عمران خان نے دیا، مقصد جنرل عاصم کا تختہ الٹنا تھا:عثمان ڈار کے انکشافات

153

لاہور: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان  کردیاہے ۔نجی  ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف اور سیاست کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عثمان ڈار نے انکشاف کیا ہے کہ سانحہ نو مئی کا حکم عمران خان نے دیا، مقصد جنرل عاصم کا تختہ الٹنا تھا۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عثمان ڈار نے کہاکہ عمران خان نے گرفتاری سے بچنے کےلیے کارکنوں کی ذہن سازی کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ۔حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت چیئرمین پی ٹی آئی کی تھی۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کانتیجہ تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کے لیے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا۔ نو مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی صدارت میں زمان پارک میں ہوئی ۔چیئرمین پی ٹی آئی ریاست مخالف بیانئے کو سپورٹ کیا۔

نو مئی شرمناک سانحہ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ نو مئی سیاہ دھبہ ہے جسے دھلنے میں وقت لگے گا۔

پی ٹی آئی کی موجودہ صورتحال کے ذمے دار خود چیئرمین پی ٹی آئی ہیں۔جس طرح اداروں پر حملے ہوئے اس طرح پی ٹی آئی کی بنیادیں ہل گئیں۔

حماد اظہر، مراد سعید، اعظم سواتی ، فرخ حبیب چیئرمین پی ٹی آئی کے قریب تھے اور فوج مخالف تھے۔

حادثہ یا دیوالیہ ہونے پر بینک صرف 5 لاکھ تک اکاؤنٹ والے صارفین کو رقم واپسی کے پابند ہیں: سٹیٹ بینک کا انکشاف
نو مئی کے واقعات کے بعد پی ٹی آئی کے ورکرز کی زندگی بدل گئی۔

میں نےپانچ ماہ صورتحال کاجائزہ لیا ہے، بیانئے کاٹکرائو شائد مزید آگے جائے گا۔ میں تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کرچکا ہوں لیکن سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کا ووٹ بینک تو ہے، امیدوار کو ووٹ تو ملے گا۔

 

تبصرے بند ہیں.