اسلام آباد : ن لیگی رہنمااحسن اقبال کاکہنا ہے کہ چاہتے ہیں ا لیکشن وقت پر ہوں۔
احسن اقبال نے نجی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ چاہتے ہیں ا لیکشن وقت پر ہوں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ماضی میں بھی دسمبر اور جنوری میں الیکشن ہوچکے ہیں۔ الیکشن ملتوی کرنے سے بے یقینی پیدا ہوگی۔
ان کاکہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور شاہد خاقان کی انتخابات کے متعلق اپنی اپنی رائے ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ مکافات عمل ہورہا ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ نواز شریف کی آمد سے متعلق پارٹی میں جوش و خروش ہے، کارکن اپنے قائد کے آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.