لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف جائیں،حلقہ بندیوں پرکسی کو اعتراض ہو گا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد:پیپلز پارٹی رہنماو سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جمہوریت ہر پارٹی اور شہری کا حق ہے لیکن شرپسندوں کا نہیں ہے۔
سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریت ہر پارٹی اور شہری کا حق ہے لیکن شرپسندوں کا نہیں ہے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ لوگ
جمہوریت میں نہیں آتے جو پاکستان کی املاک پر حملہ آور ہوئے۔انہوں نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ پاکستان کے مفادات کے خلاف جائیں۔حلقہ بندیوں پرکسی کو اعتراض ہو گا تو الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنوری میں انتخابات پر صرف مولانا فضل الرحمان نے اعتراض کیا ہے۔ ہم نے قبائل سے بات چیت کی، آپریشن بھی شروع کیا، افغانستان کے 3.5 ملین مہاجرین ابھی تک یہاں ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان تمام جماعتوں نے مل کر تیار کیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.