ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی اچانک ٹیم کو چھوڑ کر ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی بورڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔ بھارتی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ایمرجنسی کی وجہ سے اچانک گوہاٹی سے ممبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
ویرات کوہلی کے اچانک روانہ ہونے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے بلے باز کی نیدرلینڈ کے خلاف وارم میچ میں شرکت کی تصدیق نہیں کی ہے ۔تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی میچ کے روز ٹیم میں شامل ہو جائیں گے۔
دوسری جانب، بھارتی ٹیم کا بقیہ سکواڈ وارم اپ میچ کے لیے ترویندرم پہنچ چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی بورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ویرات کوہلی کے ممبئی جانے اور ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی تصدیق کی ہے۔اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ویرات کوہلی کن وجوہات کی بنا پر ٹیم کو چھوڑ کر گئے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.